سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیراہتمام مملکت کےمشرقی صوبےمیں اپنی بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ’جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے خلاف جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی پر چڑھایا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں یا ملک سے جلاوطن کر دیا جائے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے‘۔
واضح رہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم فاضل بن منصور بن علی الہلال نے اپنی بیوی زینب بنت محمد بن حبیب العتوق کو ان کے بیڈ روم میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ دونوں سعودی عرب کے شہری تھے۔
قتل کے بعد اس جرم کے شبے میں خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا جہاں تفتیش کے دوران اس نے بیوی کے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد ملزم کا کیس خصوصی عدالت میں منتقل کیا گیا جہاں اس کے خلاف مزید ثبوت پیش کرنے کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔
اس کیس میں ملزم کو شفاف ٹرائل کا موقع دیا گیا۔ ملزم نے سزا کے خلاف اپیل عدالت میں اپیل دائر کی تھی مگر اپیل کورٹ نے بھی اس کی سزا برقرار رکھی۔ اس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی مجرم کی قصاص میں قتل کی سزا برقرار رکھی تھی۔ عدالتوں کے حتمی فیصلے کے بعد مجرم کو آج 10 جولائی 2023ء کو مشرقی علاقے میں قصاص میں قتل کردیا گیا تھا۔
-
سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوان کے بھائی نے ڈرائیور کو معاف کردیا
’’ہم اللہ کے لیے معاف کرتے ہیں‘‘: بھائی، حائل میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوسری ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: پانی کے گڑھے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی جاں بحق
سعودی عرب میں شمالی شہر قریات میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آگیا جب دو بھائی ...
مشرق وسطی -
’’سعودی عرب کی ڈیجیٹل ترقی پاکستانی آئی ٹی فرموں کے لیے گیٹ وے ہے‘‘
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جواد خان، جنہیں گذشتہ ماہ ریاض میں سب سے بہتر سی ای او ...
ایڈیٹر کی پسند