سعودی عرب میں اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن فلاح بن ہتھلین نے ایک فیصلہ جاری کیا جس کے تحت شریعہ کے شعبے کے ماہرین اور اہل علم پر مشتمل ایک شریعہ مشاورتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد کلب کے کاروبار کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا، اونٹوں سے متعلق شرعی مسائل کا مطالعہ کرنا اور شرعی مشورے فراہم کرنا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ شاہی عدالت کے مشیر اور سینئر علماء کی کونسل کے رکن سعد بن ناصر الششری ہیں ۔ اس کی رکنیت میں عبدالحکیم بن محمد العجلان اور سلمان بن صالح الدخیل شامل ہیں۔
کمیٹی نے اپنا پہلا اجلاس آج منگل کو ریاض میں کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن فلاح کی موجودگی میں منعقد کیا۔ فہد بن فلاح نے کمیٹی کے چیئرمین، ارکان اور مشیروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں کیمل کلب کا تعارفی جائزہ پیش کیا۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک کیمل کلب کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ پھر کمیٹی نے اپنے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس مکمل کرلیا۔