’مجھے آپ سے پیار ہے،کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی‘:پائلٹ نےخاتون مسافر کو پروپوز کردیا
لبنانی پائلٹ نے طیارے میں موجود مسافروں کی موجودگی میں اپنی منگیترکو انگوٹھی پہنائی، واقعے کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگی
لبنان میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک ایک طیارےکے پائلٹ کو پرواز کے وقت مسافروں میں موجود ایک خوبرو لڑکی کو شادی کی پیش کش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لبنانی خاتون کو یہ توقع نہیں تھی کہ جب وہ جہاز میں ہوگی تو اسے اپنی زندگی کی شاید سب سے خوبصورت خبر سننے کو ملے گی۔
جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلا ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ہرایک اسے دیکھنے میں دلچسپی لے رہا تھا۔
مفاجأة "كابتن" لبناني.. تقدّم بطلب الزواج من حبيبته على متن طائرة الميدل ايست!*
— مصدر مسؤول (@fouadkhreiss) July 11, 2023
pic.twitter.com/nfIqzcbyko
دراصل اس ویڈیو فوٹیج میں ایک لبنانی ایئر لائن سے تعلق رکھنے والے طیارے کے کپتان کو کاک پٹ سےایک لڑکی سے شادی کے لیے اسے پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔
نوجوان خاتون جہاز کے ٹیک آف ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔ کپتان نے لاؤڈ سپیکر کھولا اور اس کے سیٹ نمبر پر کال کی۔ اس سے اپنی جیون ساتھی بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کا کہا۔ گفتگو میں کپتان نے لڑکی کے ساتھ اظہار محبت کرتےہوئے کہا کہ ’مجھے آپ سے پیار ہوگیا ہے، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی‘۔ یہ سن کر لڑکی شرما گئی مگر اگلےہی لمحے اس نے کپتان کی فرمائش قبول کرتے ہوئے ’ہاں‘ کہہ دی۔
لڑکی راضی ہوگئی تھی۔ یہ سب سن کر مسافروں نے جوش وخروش میں تالیاں بجائیں۔ پھر لڑکی کیبن کی طرف گئی جہاں کپتان انگوٹھی پکڑے باہر نکلا۔
قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو ایک مسافر نے شوٹ کی تھی۔ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تو یہ تیزی کےساتھ مقبول ہونھے لگی۔ سوشل میڈیا پر طیارے کے کپتان اور لڑکی کو خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ چند گھںٹوں میں اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا، پسند کیا اور دوسروں کے لیے شیئر کیا۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ پلان کا حصہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کسی لڑکی کا پائلٹ کی طرف سے شادی کے لیے پرو پوز کیے جانے پر فوری ہاں کہنا حیران کن ہے۔