امارات میں یکم محرم کو تعطیل کا اعلان، پھر لگاتارتین چھٹیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے 21 جولائی کو وزارتوں اور وفاقی ملازمین کے لیے اسلامی نئے سال کے لیے قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے اعلان کیا ہے کہ 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے بامعاوضہ تعطیل ہوگی۔

21 جولائی کو جمعہ ہے اور جمعہ کے بعد ہفتہ 22 جولائی اور اتوار 23 جولائی کو معمول کے مطابق چھٹی ہے۔ اس طرح وفاقی ملازمین ایک مرتبہ پھر طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ادارے نے تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو 1445 ہجری کی تعطیل کے متعلق ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ 2023 کے لئے ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے منظور شدہ سرکاری تعطیل کے بارے میں کابینہ کی قرارداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے واضح نہیں کیا کہ آیا نجی شعبے کی فرموں کو بھی اس دن کی چھٹی ملے گی یا نہیں۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس روز یکم محرم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب ہجرت کی تھی۔ ہر سال اسی دن سے نیا اسلامی سال شروع کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں