سعودی عرب: زیر زمین سٹورز سے 1.8 ملین نشہ آور گولیاں ضبط، 4 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ڈرگ کنٹرول ادارہ نے الجوف ریجن کے شہر سکاکا میں ایک فارم کے اندر خفیہ زیر زمین سٹورز میں چھپائی گئی نشہ آور ایمفیٹامین کی 18 لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کرکے ضبط کرلیں اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر مروان حازمی نے اعلان کیا کہ مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی مانیٹرنگ کی گئی اور اس کے نتیجے میں 18 لاکھ 82 ہزار 198 نشہ آور ایمفیٹامین کی گولیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔ گرفتار 4 افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں