فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج ہفتہ کو مغربی کنارے میں نابلس گورنری کے متعدد علاقوں پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی خبررساں اور اطلاعاتی ایجنسی ’’وفا‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک فوجی دستے نے ’’المساکین‘‘ سٹریٹ کے علاقے اور عسکر قصبے کے کچھ محلوں پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز نے آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس پر وادی الباذان سٹریٹ پر دھاوا بولا۔ عسکر کیمپ سے متصل مرکزی سڑک پر پھیل گئی۔ فلسطینی خبر رساں ادارے نے مزید کہا کہ قابض افواج نے نابلس کے مشرق اور جنوب میں بیت فورک، مادما، عزموط، روجیت، کفر قلیل، کفر سالم اور قوصین کے قصبوں اور دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔ فوری طور پر کسی فلسطینی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں آئی۔