سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع سرسبز المسقیٰ پارک کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ اس کی قدرتی خوبصورتی اور پرسکون ماحول سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں۔
سال 2023ء کے دوران سعودی عرب کے محکمہ سیاحت نے رواں سال کے سیاحتی سیزن میں جن مقامات کو سیاحت کے لیے مختص کیا گیا ہے ان میں المسقیٰ پارک بھی شامل ہے۔ یہاں کا ٹھنڈہ موسم، پرفضا ماحول، تازہ ہوا اور دلکش قدرتی نظارے سیاحوں کے لیے اہمیت کے حامل ہے۔
فوٹوگرافر خالد ابو منصور نے حال ہی میں المسقیٰ پارک کا دورہ کیا اور جگہ کی عکس بندی کو سوشل میڈیا کے ذریعےعام لوگوں تک پہنچایا۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سائٹ خوبصورتی سے بھری ہوئی ہے جو چھٹیاں گزارنے والوں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ یہ اہم جگہ قدرتی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ پارک ایک وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ ابھا گورنری سے اس کا فاصلہ تقریباً 50 کلومیٹر ہے۔ سال بھر اس کا موسم متعد رہتا ہے۔
اس میں مختلف چٹانوں پر نقوش بھی موجود ہیں۔ شدید بارش کے علاوہ کسی بھی وقت اس میں کیمپ لگانا ممکن ہے۔اس کے اندر کئی خدمات دستیاب ہیں۔ بچوں کے کھیل کود کے لیے الگ جگہیں مختص ہیں۔