سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کو جدہ میں باضابطہ بات چیت کی جہاں انہوں نے مختلف شعبوں پر محیط کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کی نگرانی کی۔
دونوں فریقوں نے توانائی، دفاعی صنعت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی کمپنی ’’ بایکر‘‘ کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے۔
مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کے اوائل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت دفاع اور بایکر کے درمیان دو حصول کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت وزارت ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بہتر بنانا اور اس کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
ایس پی اے نے کہا کہ سرکاری بات چیت کے دوران سعودی اور ترکیہ کے رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کے درمیان تعاون کے ذرائع اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر غور کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر ایردوان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان معاملات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت شروع ہونے سے قبل ولی عہد نے سرکاری استقبالیہ تقریب میں ایردوان کا استقبال کیا۔
ایردوان مئی میں ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ ترک صدر کا مملکت کا دورہ خلیجی دورے کا پہلا پڑاؤ ہے۔ 17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے میں وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
دورے کے ایک حصے کے طور پر سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات کی موجودگی میں سعودی ترک بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا۔
فورم میں تعاون کے ذرائع اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 9 مفاہمتی یادداشتوں کا اعلان ہوا۔ یہ یادداشتیں توانائی، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات، تعلیم، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق تھیں۔
-
ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دیکھ رہے ہیں: سعودی عرب
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور ترکیہ کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ
سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دست خط ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں آپریشن مکمل کر لیا
سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اس ماہ کے شروع میں ترکیہ اور شام کی سرحد سے ...
مشرق وسطی