نابلس میں جھڑپیں، اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہید کردیا
نابلس کے مشرق میں جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی زخمی بھی ہوئے
مقبوضہ مغربی کنازے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ جمعرات کی صبح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ایک الگ بیان میں فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ نابلس کے مشرقی حصے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ان زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
بدھ کی شام فلسطینی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے کارکنوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے نے نابلس کے مشرق میں دھاوا بول دیا تھا۔
اس دوران "القدس بریگیڈز" کے جنگجوؤں نے ایک اسرائیلی فوجی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کردیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ قبل ازیں اسرائیلی فورسز نے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا تھا۔ اس کا مقصد یہودی آباد کاروں کی جانب سے مزار حضرت یوسف علیہ السلام میں داخلے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار والے اس علاقے میں اکثر و بیشتر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کا نابلس اور اطراف کے قصبوں پر دھاوا، آنسو گیس اور صوتی بموں کی شیلنگ
فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج ہفتہ کو مغربی کنارے میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، دو فلسطینی نوجوان جاں بحق
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس ...
مشرق وسطی -
نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، تین فلسطینی شہید
اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح دو ...
مشرق وسطی -
نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی بربریت فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کی ...
مشرق وسطی