اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
فلسطینی ٹیلی ویژن کے مطابق صہیونی فورسز نے آج جمعہ کو حملہ کیا۔ ٹی وی چینل نے حملہ کی فوٹیج بھی شائع کی اور بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شہر میں فوجی کمک بھیجی ہے۔ پرانے شہر کے مشرقی محلے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ایک نوجوان کو ہتھیار ڈالنے کا کہا۔
سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے بھی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورس نے نابلس کے پرانے شہر کے ’’حبلہ‘‘ محلے پر دھاوا بولا۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے شہر پر دھاوا بولا ۔ شہر کے کئی محاذوں پر ایک ساتھ حملہ کیا گیا۔ ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی افواج اب بھی پرانے شہر کے آس پاس موجود ہیں۔
قوات إسرائيلية تقتحم البلدة القديمة في #نابلس وتخوض اشتباكات مع فلسطينيين بالمنطقة #العربية pic.twitter.com/pd6U6HhtEs
— العربية (@AlArabiya) July 7, 2023
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بتایا کہ نابلس میں آپریشن اس ہفتے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تھا۔
الجيش الإسرائيلي يقتحم مدينة #نابلس بأعداد كبيرة واندلاع اشتباكات مسلحة مع مقاتلين فلسطينيين#العربية pic.twitter.com/Ki2NZtYDTA
— العربية (@AlArabiya) July 7, 2023
یاد رہے اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایک فلسطینی بندوق بردار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حماس نے کہا تھا کہ یہ کارروائی جنین کیمپ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے رد عمل میں کی گئی ہے۔ یہ کارروائی نابلس کے قریب کدومیم بستی میں کی گئی تھی۔
-
فلسطینی وزیر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس میں کار حادثے میں جاں بحق
فلسطینی اتھارٹی کے محروسین اور سابق قیدیوں کے امورکے وزیر قدری ابوبکر مقبوضہ مغربی ...
مشرق وسطی -
نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی بربریت فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کی ...
مشرق وسطی -
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
مشرق وسطی