اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجےمیں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نابلس شہرمیں العین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کےدوران گولی لگنے سے خلیل یحییٰ الانیس نامی نوجوان شہید ہوگیا۔
نابلس میں ہلال احمر فلسطین کے مندوب احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جھڑپوں کے دوران آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج کی گولیوں اور گیسی بموں سے170 افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی اسامہ الطویل کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔
نابلس کے النجاہ ہسپتال کے طبی ذرائع نے العین کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان خلیل یحییٰ الانیس کی نابلس پر جارحیت کے دوران قابض فوج کی گولی لگنے کے نتیجے میں شہادت کی تصدیق کی۔اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے 161 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں 28 بچے شامل ہیں۔
-
امریکی نژاد فلسطینی کو مرتا چھوڑنے والے فوجیوں کیخلاف کارروائی نہ ہوگی: اسرائیل
اسرائیل کے ملٹری ایڈووکیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوجی جنہوں نے ایک بزرگ ...
مشرق وسطی -
چین اور فلسطینی اتھارٹی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کریں گے: چینی صدر
چین اور فلسطینی اتھارٹی بدھ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور فلسطینی اتھارٹی کے ...
بين الاقوامى -
چین کی فلسطین امن مذاکرات پر 'چینی دانش مندی' اور منصوبوں کی فنڈنگ کی پیش کش
چین کے وزیر خارجہ چِن گینگ نے بیجنگ میں اپنے فلسطینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى