مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے امور کے ادارہ کے کراؤڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ البلادی نے بتایا ہے کہ محکمہ کے پاس ہجوم کے انتظام میں مہارت رکھنے والے 300 سے زیادہ مبصر موجود ہیں۔
عبداللہ البلادی نے کہا کہ ہجوم کے انتظام کے کام مسجد نبوی کے تمام صحنوں اور اس کی راہداریوں میں پیش آتا ہے۔ مردوں اور خواتین کے لیے پرائیویٹ ہالز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نمازیوں کی رہنمائی اور گروپ بندی کا آغاز مسجد کے اندر سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد نمازیوں کو مسجد کی چھت اور صحنوں میں منظم کیا جاتا ہے۔
فيديو | مدير إدارة الحشود في وكالة الرئاسة لشؤون المسجد النبوي عبد الله البلادي: لدينا أكثر من 300 مراقب متخصص في إدارة الحشود البشرية#برنامج_120#الإخبارية pic.twitter.com/E60X3JRDcW
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) July 22, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی میں آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے انسانی کیڈرز کو ضروری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔