نہ تھمنے والے آنسو، عراق میں بچی نے اپنے گھوڑے کو کیسے الوداع کیا
8 سالہ بچی اب بھی اپنے گھوڑے کی قبر پر سیب اور چینی لے کر جاتی ہے
ایک انتہائی دل کو چھو لینے والے منظر میں اور نہ ختم ہونے والے آنسوؤں کے ساتھ عراق کے کردستان کے علاقے کی سب سے کم عمر گھڑ سوار لڑکی لانیا فاخر نے اپنے گھوڑے کی موت پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور روتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی اپنے لیے انتہائی دکھ اور ہمدردی کی کیفیت پیدا کردی۔
8 سالہ لانیا فاخر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا۔ لانیا کو کردستان کے علاقے کی سب سے کم عمر گھڑ سوار قرار دیا گیا۔ ویڈیو میں وہ اپنے گھوڑے کی موت پر پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی نظر آئی۔
بالفيديو..هكذا ودعت الفارسة لانيا فاخر فرسها#رؤيا_الإخباري #كردستان_العراق #فرس #عاجل https://t.co/gaZ2EfqdsS pic.twitter.com/FEueRPkq77
— Roya News (@RoyaNews) July 21, 2023
ننھی گھڑ سوار نے اپنے گھوڑے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے مجھے یہ گھوڑا دیا تھا اور میں اس سے بہت پیار کرتی تھی۔ ہر روز اس کی دیکھ بھال کرتی اور اسے کھانا دیتی تھی۔ آخری دن میں اسے کھانا کھلانے گئی تھی تو وہ بیمار تھا۔ اس کا ڈاکٹر مجھے اس کے پاس جانے سے روک دیا لیکن میں نے اسے کھلانے پر اصرار کیا۔
لانیا فاخر نے کہا سب جانتے تھے کہ میرا گھوڑا مر گیا ہے لیکن انہوں نے اسے مجھ سے چھپایا۔ میں نے اسے مرتے دیکھا تو دل سے رو پڑی۔ مجھے لگا کہ میری دنیا ٹوٹ رہی ہے۔ میں نے اپنا سب سے اچھا دوست کھو دیا اور میں اب بھی اس کی قبر پر سیب اور چینی لے کر جاتی ہوں۔ میں اسے کبھی نہیں بھولوں گی۔ لانیا نے کہا میں گھوڑے کی سواری جاری رکھوں گی۔
لانیا فاخر نے اس سے قبل کہا تھا کہ میں اس گھوڑے کو دل سے بہت پیار کرتی ہوں اور جب میں اسے چومتی ہوں تو یہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں اسے دل سے پیار کرتی ہوں۔ یہ گھوڑا میری ہر بات سنتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اس گھوڑے پر سوار ہوکر ملک کے باہر بھی اپنے وطن کا جھنڈا بلند کروں۔