نیتن یاہو کی صحت یابی کےلیے دعا گو اداکارہ کوایران میں گرفتار کر لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرانی حکام نے ایک اداکارہ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی صحت یابی کی دعا کرنے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کی وجہ سے "معاشرے میں نفسیاتی عدم تحفظ پیدا کرنے" کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی "پاسداران انقلاب" سے وابستہ "تسنیم" اور "فارس" ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ اداکارہ، شہرہ قمر کو "فسادات، حکام کی توہین پر مبنی مواد شائع کرنے، اسرائیلی وزیر اعظم سے صحت یابی کی خواہش" پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق خاتون نے صیہونی ریاست کی حمایت کرکے عوام میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔"

دوسری طرف مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ایرانی عدلیہ انٹرنیٹ کے میدان میں نفسیاتی تحفظ سے متعلق کئی کیسز کو دیکھ رہی ہے۔"

وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود انٹرنیٹ کی نگرانی کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کی نگرانی نہیں کرتا تو میں وزیر نہیں بن سکتا۔

یہ گرفتاری اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام شائع کرنے کے چند دن بعد عمل میں آئی ہے۔ انسٹا گرام پر اس کے 40 لاکھ فالور ہیں۔اس نے اس پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم کی صحت یابی کی دعا کی تھی۔ قمر نے نیتن یاہو کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ آپ سلامت رہیں‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو حال ہی میں طبیعت خراب ہونے کےبعد ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے معمول کے مطابق اپنا کام شروع کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں