کریم بینزیما کا سعودی عرب کے ’’ الاتحاد‘‘ کلب کے ساتھ سفر کا آغاز بہت اچھا رہا اور انہوں نے جمعرات کو اپنے پہلے ہی میچ میں فاتحانہ گول کرلیا۔
بینزیما نے کنگ سلمان کلب کپ گیمز کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم کو مخالف ٹیم ’’ ای ایس تیونس‘‘ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح دلوانے میں کردار ادا کیا۔
Watch: Footballer Karim #Benzema scores his first goal with Saudi Arabia’s Al Ittihad in debut game.https://t.co/m2Ojc9EGDd pic.twitter.com/oYtdOTa5yN
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 28, 2023
الاتحاد کی جانب سے پہلا گول عبدالرزاق حمداللہ نے کیا جو 35ویں منٹ میں بینزیما کے پاس سے سے کیا گیا۔ اس طرح گیم ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ اس کے بعد رئیل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی نے 55 ویں منٹ میں خود سے گول کردیا اور الاتحاد کو جیت دلوا دی۔
بینزیما ان ہائی پروفائل فٹ بال شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں النصر کی صفوں میں شامل ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عرب کے کلبوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بینزیما نے جون میں الاتحاد کلب کے ساتھ باضابطہ طور پر تین سال کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔