سعودی عرب کی العلا گورنری کے پرنس عبدالمحسن ہسپتال کی ایک خصوصی طبی ٹیم نے چالیس سالہ افریقی شہری کی پلاسٹک سرجری کرتے ہوئے اس کے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کی جلد کی دوبارہ پیوندکاری کی ہے۔
مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کے پاس ایک کیس آیا جس میں مریض کی اپنے کام کے دوران دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں کٹ گئی تھی تاہم اس کی ہڈی بچ گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر کاسمیٹک آپریشن کیا گیا۔ زخمی ہاتھ کی ہتھیلی میں انگلی اور جلد کی یہ پیوند کاری چوٹ کے بیس دن کے بعد کی گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کی انگلی کی جلد کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا اور پلاسٹک سرجری کرکے انگلی کو بحال کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ العلا میں پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز ہسپتال نے رواں سال 2023ء کی پہلی ششماہی کے دوران 51,886 افراد کا علاج کیا۔ اس عرصے کے دوران 688 سرجریز کیں گئیں۔