گذشتہ روز سعودی عرب کے علاقے بریدہ کے ایک اسکول سے اپنی بہن کو لے جانے کی دلوں کو مسحور کرنے والی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، دس سالہ بچے محمد اور ان کے والد "محمد بن یامین الراشدی" سے العربیہ نے اس بارے میں بات کی۔
والد نے العربیہ کو بتایا: اپنے کام کی وجہ سے میں اپنے بیٹے محمد پر انحصار کرتا ہوں کہ وہ اپنی دو بہنوں کو اسکول لے جائے۔
انہوں نے اسے اپنی دونوں بہنوں کو اسکول سے گھر اور واپس لانے کے آسان طریقے سے متعارف کرایا۔
🚲 فيديو متداول لطفل يوصل أخته للروضة بالدراجة الهوائية#السعودية pic.twitter.com/4Oc0ITJ2uz
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) August 21, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ"وہ اپنی بہنوں کا خیال رکھتا ہے، اور کبھی کبھی اگر ہمیں دیر ہو جاتی ہے، تو وہ انہیں ریستوراں سے کھانا لا کردیتا ہے۔ "
محمد نے کہا: میں سب سے پہلے اپنی بہن ریم کو سائیکل پر اسکول پہنچاتا ہوں، اور پھر واپس جا کر جود کو لے آتا ہوں، پھر میں اپنے اسکول جاتا ہوں.. اور چھٹی کے وقت میں انہیں گھر واپس لاتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز اس دس سالہ بچے اور چھوٹی بہن کے اسکول سے واپسی کے منظر نے سوشل میڈیا پر سینکڑوں شہریوں کی ہمدردیاں حاصل کیں، خاص طور پر اس لیے کہ چھوٹا بچہ سائیکل کو آگے بڑھانے کے لیے کافی کوشش کر رہا تھا۔