سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے دستاویزی فلم "آخر البدو" [دی لاسٹ بیڈوئن] کی خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا، جس میں غیر مسبوق اقدام ثقافتی انداز میں بزرگوں کو یہ فلم دیکھنے کی دعوت دی۔ لائبریری کی دعوت پرفلم دیکھنے والے سعودی شہریوں کا رش لگ گیا۔
شہریوں کے اس زمرے میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی دلچسپی سماجی اور ثقافتی تعامل کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ لائبریری کی دلچسپی مختلف سماجی طبقوں کے ساتھ ساتھ اس کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے فریم ورک کے اندر اور نوجوانوں کے لیے زیادہ ہوتی ہوتی ہے۔
لائبریری کے دروازے اسکولوں،جامعات، تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں سے وابستہ طلبا سمیت تمام طقبہ ہائے فکر اور ہر عمرکے افراد کے لیے کھلےہیں۔
لائبریری معذوروں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے تمام ثقافتی اور فنی سطحوں پر خصوصی پروگرام اور تقریبات فراہم کر کے ان کی علمی ضروریات کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم "دی لاسٹ بیڈوئن" فلم شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی طرف سے تیار کی گئی تھی۔ اسے گذشتہ مہینوں میں ایک سے زائد بار دکھایا گیا تھا۔ اس فلم کو سعودی عوام میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی اور اسے بہت پسند کیا گیا۔
فلم کے دستاویزی، ڈرامائی اور مکالمے کے مناظر کے ذریعے مملکت کی قدیم تاریخ کے ایک پہلو کی جھلک دکھائی گئی ہے۔