مملکت کے طول و عرض میں بارش کے پیشِ نظر سعودی شہری دفاع کی طرف سے احتیاط کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعہ سے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کے بعد سعودی عرب کے محکمۂ شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ لوگ آبی ذخائر، دلدلوں اور وادیوں سے دور رہیں اور ڈائریکٹوریٹ کی مختلف میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے اعلان کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

مکہ مکرمہ، عسیر، الباحہ اور جازان کے علاقوں میں معتدل سے لے کر شدید بارش ہونے کی توقع ہے جو موسلادھار بارشوں، اولے اور گردو غبار کے طوفان کا باعث بن سکتی ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ خطے کے درج ذیل علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور گردوغبار کا طوفان متوقع ہے: مکہ مکرمہ، بحرہ، الجموم، القنفودہ، اللیث، الخرمہ، رانیہ اور تربہ۔

مدینہ اور نجران کے علاقوں کے بھی ہلکی بارش اور گردوغبار کے طوفان سے متاثر ہونے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں