متحدہ عرب امارات کی قیادت نے سلطان النیادی کو خلائی مشن مکمل کرنے اور خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید آل نہیان، یو اے ای کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ایکس' [سابقہ ٹوئٹر] پر اپنے پیغامات میں اماراتی خلا باز کی قابلیت پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "متحدہ عرب امارات کی عوام کو آپ پر اور آپ کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ آپ نے پوری قوم کے خوابوں کو نئی جہت تک پہنچایا اور ہم آپ کے کامیاب سفر اور بحفاظت واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"
@Astro_AlNeyadi, the people of the UAE are immensely proud of you and the entire team for achieving major advances in space exploration. You carried the dreams of a nation to new frontiers, and we celebrate your pioneering journey and safe return.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) September 4, 2023
سلطان النیادی اپنے تین دیگر ساتھی خلا بازوں کے ہمراہ بین الاقوامی سپیس سٹیشن سے سپیس ایکس کے راکٹ 'ڈریگن' میں 17 گھنٹے کا کٹھن سفر مکمل کر کے زمین پر واپس پہنچے ہیں۔
شیخ محمد بن راشد نے اپنے پیغام میں سلطان النیادی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں عرب نوجوانوں کو متاثر کیا اور خلائی ریسرچ اور سائنس کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
نهنىء شعب الإمارات وجميع الشباب العربي بالعودة السالمة لسلطان النيادي لكوكب الأرض - أول رائد فضاء عربي في مهمة طويلة في محطة الفضاء الدولية. أجرى سلطان 200 مهمة بحثية علمية .. وقضى أكثر من 4400 ساعة في الفضاء .. وألهم ملايين الشباب العربي بأننا قادرون على المساهمة الإيجابية في…
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) September 4, 2023
سلطان النیادی نے خلا میں سینکڑوں سائنسی تجربات میں حصہ لیا جس میں خلا میں انسانی سیل کی نشو نما، مائیکرو گریوٹی میں آتشی مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلج میں ٹشو چپ ریسرچ، خلا بازوں کی نیند کی بہتری کے لئے ریسرچ سمیت دیگر کئی اہم تجربات مکمل کئے۔
شیخ حمدان نے بھی اپنے پیغام میں اماراتی خلاباز کی بحفاظت واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عرب نوجوانوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
Driven by Zayed's vision, the UAE has embarked on a remarkable journey from desert to space . Today, we celebrate Sultan AlNeyadi's return to earth after the longest Arab space mission ever - a milestone moment for a nation whose ambitions know no limits. As we look towards new…
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) September 4, 2023
سلطان النیادی متحدہ عرب امارات سے دوسرے خلاباز ہیں جنہیں خلا میں جانے کا موقع ملا ہے۔ ان کا امریکہ میں طبی معائنے کے بعد امارات واپسی کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
-
میرے بیٹے نے ہمارا امارات کا سر بلند کیا:والدہ سلطان النیادی
متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے اتوار کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو ...
مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر روانہ
’’یہ خوب صورت نظارہ ہمیشہ میرے ذہن پر نقش رہے گا‘‘:خلا سے آخری ویڈیو پیغام
ایڈیٹر کی پسند -
اماراتی خلائی مشن: سلطان النیادی کی واپسی کا سفر خراب موسم کے باعث ملتوی
متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی کے چھ ماہ پر محیط تاریخی خلائی مشن سے ...
مشرق وسطی