سعودی عرب: یونیورسل پوسٹل یونین کی چوتھی کانفرنس 5 اکتوبر کو ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سعودی عرب یکم سے 5 اکتوبر 2023 کو ریاض شہر میں یونیورسل پوسٹل یونین کی چوتھی غیر معمولی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

یونیورسل پوسٹل یونین کے رہنما، وزرا، سینئر حکام، سرکردہ کمپنیوں کے سربراہان اور دنیا بھر کے 192 ملکوں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد پوسٹل سروس کے کاروبار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پائیداری کے معیارات قائم کرنے میں اس کے ترقیاتی کردار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے وزیر سعودی پوسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر نے کانفرنس کی سرپرستی کرنے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر صالح الجاسر نے کہا کہ مملکت کی جانب سے یونیورسل پوسٹل یونین کی چوتھی غیر معمولی کانفرنس کی میزبانی عالمی منظر نامے پر اس کے نمایاں مقام اور بین الاقوامی تنظیموں میں اس کے عظیم وزن کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد یونیورسل پوسٹل کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

دریں اثنا یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی نے اس شعبے میں اس اہم کانفرنس کی میزبانی کرنے کے لیے وزرا اور پوسٹل آپریٹرز اور شراکت داروں کے سی ای اوز کا شکریہ ادا کیا۔

یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا کہ یہ غیر معمولی کانفرنس یونیورسل پوسٹل یونین کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے۔ اس میں ہم پوسٹل سیکٹر کے مختلف طبقات کے ساتھ نئی شراکت داری کے پل بناتے ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب نے یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران یونیورسل پوسٹل یونین کے رکن ممالک کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد کانفرنس کی میزبانی کا حق حاصل کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں