امریکی شہر نیویارک میں اوپیرا ہاؤس تھیٹرمیں منعقدہ موسیقی پروگرام میں سعودی آرکسٹرا کے شاہکار کنسرٹ کے دوران ’ڈرم‘ موسیقی کے آلے کے طور پر پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کے ایک عوامی موسیقی بینڈ نے کنسرٹ میں موسیقی کے آلے کے طور پر "البرامیل"[ڈرم] کو متعارف کرایا، جسےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔
"الله ينصرك يا محمد" 🎶
— الفعاليات الثقافية (@MoC_Engage) September 18, 2023
من حفل #روائع_الأوركسترا_السعودية في نيويورك.#وزارة_الثقافة #الفعاليات_الثقافية pic.twitter.com/G5k5mP0pqd
آرٹ کے نقاد محمد سلامہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ ڈھول اور دیگر چیزیں قدیم زمانے سے گانے بجانے کی ایک شکل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں اورگاڑیوں کے تیل کی ٹینکیاں بھی ساز کو بنانے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔
سعودی نیشنل کورل آرکسٹرا اور سعودی پرفارمنگ آرٹس بینڈ نے امریکی جاز بینڈ ڈیزی گلیسپی کے ساتھ مل کر امریکا کے شہر نیویارک کے لنکن سینٹر میں میٹروپولیٹن اوپیرا ہاؤس کے اسٹیج پر ایک کنسرٹ کیا۔
اس تقریب میں سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے شرکت کی۔
سعودی کوئر نے نیویارک اوپیرا ہاؤس میں سعودی آرکسٹرا کے شاہکار کنسرٹ میں "أشرقت شمس المجدد.. جددت عهد الموحد" گیت پیش کیا۔
اس تقریب کا انعقاد میوزک اتھارٹی نے تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے تعاون سے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں کیا۔