مدینہ منورہ میں چرس کی تشہیر پر دو افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ ریجن میں دو شہریوں کو چرس کی فروخت کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لین دین کےلیے کام کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 نمبر ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کےحوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں