شام کے سرکاری میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ’’کہ اسرائیل نے پیر کی رات دیر الزور شہر کے اردگرد مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے، جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔‘‘
فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ "پیر کو تقریباً رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر اسرائیلی دشمن نے دیر الزور کے آس پاس میں ہماری مسلح افواج کے چند ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ دشمن کی اس جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
شام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کو رکوانے اور تل ابیب کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔
اسرائیل عام طور پر شام میں ایران، لبنانی حزب اللہ اور مسلح ملیشیا سے تعلق رکھنے گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔
تل ابیب شام کے اندر بار بار ہوائی حملوں کی اپنی ذمہ داری کو عوامی طور پر تسلیم نہیں کرتا۔
-
اسرائیل کی مقبوضہ گولان کی چوٹیوں سے شامی اہداف پر ٹینکوں سے گولہ باری
اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے جمعرات کو مقبوضہ گولان کی چوٹیوں سے شامی اہداف پر فائرنگ ...
مشرق وسطی -
شام میں اسرائیل کا ایک روز میں دوسرا فضائی حملہ، متعدد افراد ہلاک
اسرائیل نے بدھ کے روز چند گھنٹوں کے اندر دوسری بار شامی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ حما ...
بين الاقوامى -
شام: طرطوس پر اسرائیلی حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی
شام میں صدر بشار الاسد کی جائے پیدائش کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر ...
مشرق وسطی