سعودی عرب میں العلا گورنری کے رائل کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ علاقے میں "قرح" کے مقام پر کھدائی اور آثار قدیمہ کی کھوج کرنے والی ٹیموں نے ایک "دستی کلہاڑی" دریافت کی ہے جو پتھر کے دور کی بتائی جاتی ہے اور اس دور کا اندازہ دو لاکھ سال قبل لگایا گیا ہے۔
نرم بیسالٹ سے بنا پتھر کا آلہ 51.3 سینٹی میٹر لمبا ہے اوراسے دونوں طرف ڈرل کیا گیا تاکہ اسے کاٹنے کے قابل ایک ایسا اوزار تیار کیا جا سکے جس کے کنارے مضبوط ایک مضبوط ٹول تیار کیا جا سکے۔
قرح کا مقام ان تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو ابتدائی اسلامی ادوار اورٓ قبل از اسلام کے دور سے جزیرہ نما عرب میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ یہ جزیرہ نما عرب کے اہم ترین شہری مقامات میں سے ایک تھا۔ یہ علاقہ تاریخی رازوں اور تاریخی آثار قدیمہ کی دولت سے مالا مال ہے۔
اسلام کے اولین دور میں یہ علاقہ ترقی اور خوش حالی کا مرکز تھا۔
لاکھوں سال پرانی اس کلہاڑی کو آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے دریافت کیا۔ کھدائی کرنے والی ٹیم کی سربراہی ہیریٹیج کنسلٹنگ کمپنی TEOS Heritage کے ڈاکٹر کین اور گیزم اکسوئے کر رہے ہیں۔ یہ ٹیم العلا کے جنوب میں قرح آثار قدیمہ کے مقام کے ارد گرد کے علاقے میں کھدائیوں کے دوران آثار قدیمہ تلاش کرتے ہیں۔
یہ دریافت پتھر کے ایک درجن سے زیادہ اسی طرح کے اوزاروں میں سے صرف ایک ہے جو کہ تمام قدیم پتھروں کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید سائنسی تحقیق سے توقع کی جاتی ہے کہ ان اوزاروں کی ابتدا اور کام کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور ان لوگوں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جنہوں نے لاکھوں برس انہیں تیار کیا اور انہیں استعمال کیا تھا۔
رائل کمیشن برائے العلا گورنری نے اس پروجیکٹ کے لیے TEOS کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔ کمیشن العلا اور خیبر میں فیلڈ ورک کے لیے 11 دیگر خصوصی آثار قدیمہ کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے جہاں آثار قدیمہ کی تلاش جاری ہے۔
-
سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لئے 30 ارب ڈالر کی بھارتی کرکٹ لیگ میں دلچسپی
فٹ بال اور گالف میں سرمایہ کاری کے سلسلے کے بعد سعودی عرب نے بین الاقوامی کرکٹ کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی الحسکی گھاٹی میں موسلا دھار بارش سے علاقہ قدرتی فن پارے میں تبدیل
حالیہ ایام میں سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں برسنے والی موسلا دھار بارش نے الحسکی ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب:سیلابی ریلے میں ڈوبے بچے کی لاش اور ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا
سعودی عرب کی الحائط گورنری میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے رضاکار ٹیموں کی مدد سے ابو ...
مشرق وسطی