اسرائیل پر حزب اللہ کا میزائل حملہ ، اسرائیل کا توپ خانے سے جواب
اسرائیلی کاروں کو آگ لگ گئی۔ متعدد زخمی ، ایک زخمی کی حالت نازک
لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کے نتیجے میں تقریبا نصف درجن اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں، ان زخمیوں میں سے میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ میزائل حملہ لبنان کے سرحدی علاقے سے اسرائیل کے اندر کی طرف اتوار کے روز کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کے ترجمان کے ان زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ صرف ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے اسرائیلی فوج نے اس میزائل حملے کے بعد حزب اللہ کو توپ خانے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حزب اللہ کا بھی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی علاقے میں لبنان سے ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں سڑک پر موجود اسرائیلوں کی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ اس آگ لگنے کی 'فوٹیج' بھی دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے لبنانی ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ نے نے کہا تھا اسرائیل کے خلاف لبنانی سرحد سے اسرائیل کے خلاف محاذ گرم رکھا جائے گا۔
-
خان یونس پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے ایک ہی گھر میں 13 فلسطینی شہید
اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
زمینی اور فضائی محاصرہ،اسرائیلی بمباری میں الشفاء ہسپتال کا شعبہ امراض قلب تباہ
غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ 37ویں روز بھی جاری ہے، جب کہ ...
مشرق وسطی -
غزہ کے الشفاء ہسپتال کےاندر اورباہر لاشوں کےانبار مگردفن کرنےوالا کوئی نہیں:محکمہ صحت
غزہ کی پٹی میں حماس کی وزارت صحت نے شہر کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال کے اندر اور ...
مشرق وسطی