ممکنہ معاہدہ، اسرائیل اور حماس کے درمیان 50 قیدیوں کے تبادلے کا امکان
العربیہ اور الحدث ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جلد ہی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا، جس میں امداد کی داخلے اور حماس کے زیر حراست 50 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
ہمارے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 50 خواتین اور بچوں کے لیے 50 کی اسرائیلی قیدیوں کا معاہدہ ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق العربیہ اور الحدث ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور مزید امداد کے داخلے کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، جس کے بدلے میں حماس 50 اسرائیلی سول یرغمالیوں اور بچوں کو رہا کرے گی جب کہ اسرائیل 50 قید خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
مباشر من #العربية | الجيش الإسرائيلي يقول إنه انتشل جثة مجندة ثانية كانت من بين الرهائن قرب مستشفى الشفاء في #غزة .. واللجنة الدولية لحقوق الإنسان: انتهاكات غير مسبوقة في القطاع https://t.co/YuNP3FTVMn
— العربية (@AlArabiya) November 17, 2023
العربیہ اور الحدث ذرائع نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والے معاہدے میں 3 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔ اسرائیل نے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ کی پٹی میں محدود مقدار میں ایندھن کے داخلے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس معاہدے کو قبول کرنے کے لیے اسرائیل پر امریکی دباؤ ہے۔
جمعہ کو غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ اپنے 42 ویں دن میں جاری ہے جب کہ غزہ کی پٹی میں تمام ضروریات زندگی کے ختم ہوچکی ہیں جبکہ جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔
حماس کے حیرت انگیز حملے کے جواب میں ہفتوں سے جاری اسرائیلی فوجی مہم کا خمیازہ فلسطینی شہری برداشت کر رہے ہیں۔
غزہ میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے میں کم از کم 11,500 افراد کی شہات کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 4700 سے زائد بچے ہیں۔
-
ایندھن کی قلت اور مواصلاتی بندش، غزہ کو امدادی رسد دوبارہ روک دی گئی
جمعہ کو ایندھن کی قلت اور مواصلاتی بندش کی وجہ سے غزہ کو اقوامِ متحدہ کی امداد کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کو مارنے کا حق نہیں ہے: مہاتیر محمد
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر بن محمد نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا فوجی حملہ ...
بين الاقوامى -
ٹِک ٹاک مغربی دنیا میں آن لائن خبریں حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بن گیا
ایپ کے ذریعے باقاعدگی سے خبروں تک رسائی حاصل کرنے والے ٹِک ٹاک (TikTok)صارفین کی ...
بين الاقوامى