ذرائع ابلاغ کے حؤالے سے سعودی عرب کے بڑے گروپ ایم بی سی نے اپنے حصص سٹاک مارکیٹ کے ذریعے پبلک میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی پیشکش کے طور پر 'ایم بی سی' کمپنی کے 10 فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔
'ایم بی سی' کے 60 فیصد شیئر سعودی حکومت کی ملکیت ہیں اور یہ میڈیا کمپنی مشرق وسطی کے ایشوز کو کور کرنے کے لیے سب سے بڑی کمپنی تصور کی جاتی ہے۔ اس کے زیر انتظام 20 ٹی وی چینل کام کر رہے ہیں۔
سیم بانٹ نے کہا حصص کی قیمت کے تعین کا پراسس مکمل کیا جا رہا ۔ امکان ہے کہ حصص اگلے چند ہفتوں میں فروخت کے لیے سٹاک ایکسیچنج میں پیش کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے منگل کی صبح سعودی عرب کی سرمایہ سے متعلق اتھارٹی نے 'ایم بی سی' کو حصص کی فروخت کی منظوری دی تھی۔