جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل جائے گی : ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو وسعت نہ دی گئی تو غزہ میں جاری جنگ پورے مشرق وسطیٰ تک پھیل جائے گی۔
وزیر خارجہ حسین امیر عباللہیان نے اس امر کا اظہار لبنانی ٹی وی المیادین سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے یہ خیالات اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ بدھ کے روز سامنے آنے ہیں۔
ایرانی کے اداروں سے جڑے ایک خبر رساں ادارے نور کے مطابق امیر عبداللہیان ان دنوں خطے میں ایک کثیر ملکی دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ کا یہ دورہ صہیونی رجیم کے غزہ پر بد ترین حملوں اور جنگ بندی کے تناظر میں ہو گا۔
واضح رہے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی اسرائیل حماس جنگ بندی اعلان کے بعد عندیہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت مصر کے دورے پر جا سکتے ہیں۔