سعودی عرب کے ایک سرجن ڈاکٹر ہانی نجم نے پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے پر محیط ایک شاندار علمی کیریئر کے بعد’عرب جینیئس‘ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہیں یہ ایوارڈ میڈیسن کیٹیگری میں سال 2023ء ان کی نمایاں طبی خدمات اور دل کےپیدائشی امراض کی کامیاب سرجری کی بدلت دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے "عرب جینیئس" اقدام کے پہلے سیشن میں میڈیسن کیٹیگری کے فاتح سعودی ڈاکٹر ہانی نجم کو اعزاز سے نوازا۔
انہیں یہ اعزاز بچوں اور بڑوں کے لیے کارڈیک سرجری کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات اور ان کی اختراعات۔ پیدائشی دل کی بیماریوں کے سرجیکل علاج کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایوارڈ کی اہمیت
ڈاکٹرہانی نجم نے کہا کہ"میرے جذبات فخر کے احساس سے بھرپور ہیں۔ مجھے اطمینان ہے کہ میں نےاپنے کیریئر اور سروس کے دوران مریضوں کے علاج کے لیے جو کیا وہ اپنی صلاحیت کے مطابق تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایوارڈ کسی اسکول یا یونیورسٹی کی تحقیقی کاوش نہیں بلکہ ایک خواب کے حصول کے لیے کی جانے والی محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر نجم نے بچوں اور بڑوں کے دل کی 10,000 سے زیادہ سرجریاں کیں۔ انہوں نے دل کی سرجری اور پیدائشی امراض کی خصوصیت میں جدید اور غیر معمولی جراحی کے طریقے متعارف کروائے، انہوں نے ایک نازک سرجری میں بھی حصہ لیا جس سے کینسر کی ایک نازک رسولی کو نکالا۔ یہ آپریشن ایک خاتون کے بطن میں موجود چھبیس ہفتے کے بچے کے دل میں کیا تھا۔