سعودی عرب میں پیر کے روز تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ کل پیر کے روز تک مملکت میں جگہ جگہ گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے حوالے سے جاری کیا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں۔

بارشوں اور موسم کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے باخبرر رہنے کے لیے مقامی ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی ہدایات سے آگاہ ہوتے رہیں۔

خیال رہے مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے۔ مکہ کے علاوہ الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح مدینہ ریجن میں ینبو، اور بدر کے ساتھ ساتھ الباحا ، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے لیے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں