غزہ شہر کے مشرق میں الشجائیہ کالونی پر دوبارہ اسرائیلی حملے شروع ہوئے تو اسرائیلی فوج نے ایک نئی وارننگ جاری کردی ہے۔ صہیونی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے دھمکی دی ہے کہ اس کالونی پر بڑی فائر پاور کے ساتھ حملہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا اس محلے میں حماس کے تمام رہنما جن کیلئے ہفتہ کو بھی اس کالونی پر حملہ کیا گیا تھا بدستور ہمارا ہدف ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج حماس کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے کالونی میں انتہائی طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جن حماس رہنماؤں کی تصاویر ٹویٹ میں شائع کی گئی ہیں ان کے پاس صرف دو اختیارات ہیں۔ وہ ہتھیار ڈال دیں یا پھر وہ کمانڈر وسام فرحات اور یونس مشتھی کی طرح اپنی قسمت کا انتظار کریں۔
#عاجل هذا البلاغ موجه لقادة كتيبة الشجاعية في حماس: اعتبِروا هذا الإشعار إشعارًا أخيراً.
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) December 3, 2023
🔻إنكم جميعًا مستهدَفون. جيش الدفاع سيعمل بقوة شديدة للغاية في الحي من أجل تفكيك البنى التحتية الحمساوية الارهابية. أمامكم خياران:
⭕الاستسلام ووضع أسلحتكم
⭕البقاء ومواجهة مصير مشابه لذلك… pic.twitter.com/MifzrLQOXS
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ہفتہ کے روز شجاعیہ محلے میں 50 سے زیادہ رہائشی عمارتوں اور گھروں پر بمباری کی تھی۔ اتوار کو غزہ انفارمیشن آفس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 700 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اتوار کی شام فلسطینی حکام نے بتایا 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے 58 ویں روز تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 15523 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 41316 ہے۔