اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پرانے کرپشن کیس کی سماعت پیر کے روز پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ کیس کی سماعت کو دوماہ قبل اسرائیل کے حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی عدالت نے ملتوی کر دیا تھا۔ تاہم اب جنگ کے دوران ہی سماعت دوبارہ شروع کردی ہے۔
نیتن یاہو دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ ہیں اور چھٹی مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ ان کے خلاف کئی سال سے کرپشن کے مقدمے زیر التوا چلے آرہے ہیں۔
ان مقدمات میں سزا اور کسی ممکنہ سیاسی نا اہلی سے بچنے کے لیے وزیر اعظم یاہو نے عدالتی اصلاحات کی ایک کوشش کی تھی لیکن سول سوسائٹی کی طرف سے سخت مزاحمت سامنے آگئی اور عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
ان کے خلاف غیر قانوی طور پر تحائف وصول کرنے کے الزامات کے تحت مقدامات دائر ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی پھر سے شروع کر دی ہے۔
-
ہالینڈ ، غزہ پر حملوں کے لیے اسرائیل کوجیٹ طیاروں کے پرزے دینے پر مقدمہ بھگتے گا
ہالینڈ کو اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کے خلاف بدترین بمباری کے لیے جہازوں کے پرزے ...
بين الاقوامى -
غزہ کی حالیہ لڑائی میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 75 تک پہنچ گئی: فوج
اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے ...
مشرق وسطی -
فلسطینیوں سے نفرت پرمبنی نیا اسرائیلی گیت جومقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے
غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے، اداکارہ بیلاحدید، حماس اور حزب اللہ قیادت کےقتل کی ...
مشرق وسطی