مرکز اطلاعات فلسطین نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر طوباس میں دو گھروں پر بمباری کی۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے دو گھروں میں سے ایک پر آگ لگانے والے میزائل سے بمباری کی۔
قبل ازیں فلسطینی ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے طوباس شہر پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں مسلح افراد اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ نابلس کے مشرق میں واقع نیو عسکر کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک بچہ اور ایک نوجوان زخمی ہو گئے تھے۔
کل ہفتے کے روز فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے کے شہر دورا اور عزون قصبوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ دورا میں شہید ہونےوالے نوجوان کا نام ساری عمرو تھا اور اس کی عمر 25 سال تھی۔
وزارت صحت نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ شہید ہونے والے لڑکے کی شںاخت محمود باسم ابو ہنیہ کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر ستر سال بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی اسیران کلب نے کہا کہ "قابض فوج نے ساری عمر کو گرفتاری مہم کے دوران اور ان کے بھائی کو گولی مارنے کے بعد اسے موت کےگھاٹ اتار دیا۔
جمعہ کی شام اور آج صبح سے لے کر اب تک اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سے کم از کم 15 شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جس سے گذشتہ سات اکتوبرسےاب تک حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 3700 ہو گئی ہے۔