فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرائن کولونا نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے کی غیر قانونی یہودی بستیوں کے ' اداکاروں 'پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات یورپی یونین کے پیر کے روز ہونے وا لے اجلاس سے پہلے کہی ہے۔
تاہم انہوں نے ان غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی حد سے بڑھی پر تشدد کارروائیوں کے باوجود انہیں روایتی انداز میں دہشت گرد کا لقب نہیں دیا صرف 'اداکار' کا نام دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ' مغربی کنارے کی صورت حال ہمیں پریشان کر رہی ہے ، خاص طور پر انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے متعدد پر تشدد واقعات سامنے آنے پر ہم پریشان ہیں۔ '
کولونا نے کہا ' فرانس نے حالیہ ہفتوں کے دوران اس موضوع یورپی یونی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولا ہے تاکہ ان آباد کاروں پر پابندیاں لگائی جا سکیں۔ یہ آباد کار ( یہودی ) مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو اپنے حملوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ کیونکہ اتفاق رائے نہیں ہوا۔
واضح رہے اس سے قبل بیلجئیم کی نائب وزیر اعظم نے بھی مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں کی بڑھی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف انہیں اپنے ملک کے ویزے جاری کرنا روکنے کا عندیہ دیا تھا ، لیکن اس کے لیے پہلے یورپی یونین کے ذمہ داروں سے بھی بات کرنے کا کہا تھا۔
-
امداد کی شدید وارننگ:متحدہ عرب امارات یو این کی سلامتی کونسل کےایلچی کورفح لےگیا
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے خبردار کیا تھا کہ محصور فلسطینی ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی
سفارت کاروں نے اتوار کو بتایا کہ اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی میں غزہ کی ...
بين الاقوامى -
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل-حماس جنگ کے جواب میں آئندہ اقدامات پر غور
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کو شرقِ اوسط بحران کے جواب میں ممکنہ آئندہ اقدامات ...
بين الاقوامى