سعودی عرب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری، تبوک کی چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی
برفانی موسم سے لطف اندوز ہونےشہریوں کی بڑی تعداد تبوک کی چوٹیوں پر پہنچ گئی
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر برف باری نے موسم کو مزید سرد کردیا۔
مملکت کے شمال مغربی شہر تبوک کی پہاڑی چوٹیوں پر برف باری سے چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
فوٹوگرافر فہد المسعودی کل منگل کو تبوک چوٹیوں پر پڑنے والی برف سے بننے والے شاندار مناظر کی عکس بندی کی۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ نظارہ آنکھوں کو ٹھنڈک دینے والا ہے۔ برف باری کو دیکھتے ہی شہریوں پہاڑی علاقے کی طرف امڈ آئے۔ لوگوں کو موسم سےلطف اندوز ہوتے اور برف باری کے دوران فوٹو گرافی کرتے دیکھا گیا۔
سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکزنے تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں ،ساحلی حصوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ظاہر کی تھی۔
-
ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے: سعودی عرب
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کل منگل کو زور دے کر کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کی شرح نمو کے لحاظ سے G20 میں پہلے نمبر پر
سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک ٹویٹ میں کہا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور چین کی سرمایہ کاری امکانات بڑھانے کی کوشش
چائنا سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کا منگل کے روز آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ...
مشرق وسطی