سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ مملکت اب بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح کے لحاظ سے G20 ممالک میں پہلے نمبر پرآگئی ہے۔
سعودی عرب میں اس سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یعنی "COVID-19" کی وبا سے پہلےکی سطح پر آگیا ہے۔
سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے کہا کہ مملکت سیاحت کے شعبے میں G20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، کیونکہ مملکت میں سیاحوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جو کہ سیاحت کے شعبے کی ہدف شدہ تعداد کے40 فی صد کی نمائندگی کرتی ہے۔
وزیر سیاحت نے گذشتہ اکتوبر میں منعقدہ ایک ڈائیلاگ سیشن کے دوران "ترقی کی صنعت کے لیے ایک وژن" کے عنوان سے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے موقعے پر کہا تھا کہ مجموعی مقامی پیداوار میں سفر اور سیاحت کے شعبے کے شراکت کو 3 سے بڑھانے کے لیے کام جاری ہے۔ 2030ء اس ہدف کو 10 فی صد بڑھا کر پوری دنیا سے 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کا ہدف مقرر ہے۔
-
الاحساء کےعالمی نمبر ون کھجوربرآمدکنندہ کا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتے ہیں:سعود بن طلال
سعودی عرب کے علاقے الاحساء کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے الاحساء کے کھجور ...
مشرق وسطی -
پی ایف ایف نے قومی ٹیم کا کیمپ سعودی عرب میں لگانے کیلئے کوششیں شروع کردیں
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کے لیے سعودی عرب میں کیمپ لگانے کی ...
پاكستان -
پیرا گلائیڈنگ کےعالمی چیمپیئن کا خواب دیکھنے والی سعودی نہال الہلال سے ملیے
سعودی عرب کی کیپٹن نہال الھلال اپنے ایک خواب کو سچ کر دکھانے اور عالمی چیمپیئن ...
مشرق وسطی