فوج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے 28 سالہ یرغمال ایلیا ٹولیڈانو کی لاش برآمد کی ہے جسے غزہ کی پٹی میں حماس نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حملے کے بعد سے قید کر رکھا تھا۔
فوج نے کہا کہ "شناخت کا ایک طریقۂ کار" طبی حکام، فوجی ربیوں اور فرانزک ماہرین نے انجام دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ٹولیڈانو کو حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کے دوران ایک آؤٹ ڈور میوزک فیسٹیول سے اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔ یہ میوزک فیسٹیول شرکاء کے لیے مہلک ثابت ہوا۔
غزہ میں 130 سے زائد یرغمالی بدستور موجود ہیں۔ کچھ کو اسرائیلی حکام نے غیر حاضری میں مردہ قرار دے دیا ہے۔