فراہمی روزگار کے لیے سعودی عرب قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، معاون وزیر اعظم پاکستان
نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کے معاون برائے سمندر پار پاکستانی جواد سہراب ملک نے بین الاقوامی سطح پر روگار فراہمی کے لیے سعودی کوششوں کو قائدانہ قرار دیا ہے۔ وہ اس سلسلے میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی تعریف کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا 'گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس' بین الاقوامی سطح پر ماہرین ، اور ہنر مندوں کے ساتھ ساتھ سٹیک ہولڈروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ تاکہ جاب مارکیٹ کو عالمی سطح پر موجود اور ممکنہ طور پر مستقبل میں درپیش ہونے والے چیلنجوں کا توڑ کیا جا سکے۔
واضح رہے یہ کانفرنس سعودی میزبانی میں 13 اور 14 دسمبر کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کی گئی۔ اس کا اہتمام وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی سعودی عرب کی طرف سے کیا گیا تھا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں بیس لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے موجود ہیں۔ یہ پاکستانی ترسیلات زر کا پاکستان کے لیے ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ حالیہ کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون نے سعودی عرب کی کوششوں کی تحسین کی۔
جواد سہراب ملک نے کہا اس کانفرنس سے مہارتیں رکھنے والوں اور مہارتیں نہ رکھنے والے دونوں طرح کے بے روز گار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عالمی جاب مارکیٹ کے لیے یہ کانفرنس خوشگواراور بہت مفید ثابت ہو گی۔
-
پاکستان سے تنخواہوں اور آمدنی پر ٹیکس بڑھانے کے لیے نہیں کہا: آئی ایم ایف
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقامی نمائندے نے ان میڈیا ...
پاكستان -
پاکستان کے دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط
نگراں وزیرِاعظم کاکڑ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل ...
پاكستان -
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بارش کا تجربہ ...
پاكستان