متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری کو سرکاری ملازمین کی کام سے تعطیل ہوگی، تاہم چھٹی کے باوجود ملازمین کو اس دن کے بدلے بھی معاوضہ ملے گا۔
امارات میں انسانی وسائل کی اتھارٹی کے اعلان کے مطابق ہفتہ اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ چھٹی ملنے کی وجہ سے ملازمین کا 'لانگ ویک اینڈ' ہوگا۔ اس کے بعد منگل کے روز سے دوبارہ کام پر واپسی ہوجائے گی۔
یکم جنوری کے بعد اگلی سرکاری تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل تک عید الفطر کے سلسلے میں ہوں گی۔ جبکہ 15 جون کو یوم عرفہ کی تعطیل اور عید الاضحٰی کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی۔
الاثنين 1 يناير عطلة رأس السنة الميلادية للحكومة الاتحادية
— FAHR (@FAHR_UAE) December 21, 2023
Monday 1 January 2024 New year Holiday in the Federal Government pic.twitter.com/nZ9jIEBqSb
اسی طرح 7 جولائی 2024 کو اسلامی سال کے آغاز کے حوالے سے عام تعطیل ہو گی۔ جبکہ 15 ستمبرکو نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی اور 2 سے 3 دسمبر تک قومی دن کے سلسلے میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔