سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’وقایہ‘ کا کہنا ہے’ مقامی سطح پر کرونا کے نئے ویئرینٹ ’جے این 1‘ وائرس کے پھیلاو کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ مملکت میں اس نئے وائرس کے پھیلنے کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا جنہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے‘۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نئے پھیلنے والے وائرس ’جے این۔1 ‘ کو ’بی اے ۔2.86 ‘ کے سلسلے کی کڑی قراردیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ’وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ یہ وائرس بھی تیزی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے‘۔
وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے فیس ماسک کا استعمال کیا جائے اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ وائرس سے دوسرے متاثر نہ ہوں۔
سعودی صحت اتھارٹی ’وقایہ‘ نے وائرس کے حوالے سے یہ اطمینان بھی دلایا کہ ’اگرچہ نیا وائرس تیزی سے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں ہوا‘۔
-
خیراتی ادارے کی رقم میں خرد برد کرنے پر 4 شہری گرفتار
پبلک پراسیکیوشن نے غیر منافع بخش خیراتی ادارے سے عطیات کی رقم میں خرد برد کے الزام ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی وزراء کونسل نے 2024ء کو ’’اونٹ کا سال‘‘ قرار دیا
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے حالیہ اجلاس میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ویزہ سروسز کو ایک متحد پلیٹ فارم میں یکجا کرنے کا آغاز
کل منگل کو سعودی عرب نے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حاصل کرنے کے لیے ویزا ...
مشرق وسطی