خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے حالیہ اجلاس میں مُملکت میں ثقافتی اقدارکے فروغ کے طور پر ’سال 2024ء‘ کو ’اونٹ کا سال‘ قرار دیا۔
کابینہ کے اجلاس میں سعودی گیمنگ اینڈ الیکٹرانک اسپورٹس اتھارٹی کے نام سے ایک خصوصی باڈی کے قیام پر غور کیا گیا۔ وزراء کونسل نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے کی جانےوالی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
اجلاس کے مطابق ریاض کی جانب سے عالمی ایونٹ کی میزبانی سعودی عرب کے اہم کردار اور اس کی بین الاقوامی حیثیت سے مطابقت رکھتی ہے۔
ایکسپو جیسے عالمی ایونٹ کی میزبانی کا اعزازسعودی عرب کی پے در پے کامیابیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔