اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے مکمل خاتمے کی جنگ کے دوران گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
مجموعی طور پر سات اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 20424 ہو گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ہیں۔
جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہادتوں کا یومیہ گراف ایک مرتبہ پھر اوپر چلا گیا ہے۔ اتوار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے ان تازہ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔
-
ہم جنگ میں بھاری قیمت ادا کررہے ہیں،لڑائی جاری رکھنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں:نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی ...
مشرق وسطی -
فلسطینی حکام کی مصرکی سرحد کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی نقل و حرکت کی تردید
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی کراسنگ اتھارٹی نے ہفتے کے روز ...
مشرق وسطی -
اسرائیل شکست کھا چکا، جنگ روکنے سے قبل قیدیوں پر بات نہیں ہوگی: حمدان
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی