مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی، 2 شہید
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مغربی کنارے میں کارروائی کرتے ہوئے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ فوجی کارروائی ہیبرون شہرکے جنوب میں قائم فوار پناہ گزین کیمپ میں کارروائی کی گئی۔ دونوں فلسطینیوں کی عمریں 17 اور 31 سال بتائی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے دونوں شہادتوں کی تصدیق کی ہے مگر اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کوئی تبصرہ یا رد عمل نہیں دیا ہے۔
پناہ گزین کیمپ کے رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر چڑھائی کر دی ، یہ چڑھائی کیمپ کے شمال اور جنوب دونوں جانب سے کی گئی۔ اس دوران دو فلسطینی جو اپنے گھروں کے قریب ہی تھے انہیں اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا۔
مقامی شخص کے مطابق جب پہلے فلسطینی کی شہادت ہوئی تو اس کے بعد تصادم کی فضا بن گئی ، اسی دوران پانچ فلسطینی مزید زخمی ہو گئے ۔ بعد ازاں ان میں سے ایک جام شہادت نوش کر گیا۔
واضح رہے سات اکتوبر کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں بھی تین سو سے زائد فلسطینی موت کے گھاٹ اتاردیے گئے ہیں۔ جبکہ غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 20600 ہو چکی ہے۔ ان میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے
-
غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے:اقوام متحدہ
اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ...
ایڈیٹر کی پسند -
جنگ کے بعد غزہ پرحکومت کے حوالے سے مشورے کے لیے اسرائیلی وزیرکی امریکا آمد
دو اسرائیلی اور ایک امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر سٹریٹجک امور رون ...
مشرق وسطی -
کیا غزہ میں ٹیکنوکریٹک حکومت بننے جا رہی ہے، پی ایل او کیا کہتی ہے؟
جنگ کے بعد غزہ میں حکومت کے انتظام کے لیے ایک مصری اور امریکی تجویز کے بارے میں ...
مشرق وسطی