اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات نومولود بچوں کے لیے موزوں نہیں رہے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری بہادر خواتین ہیلتھ ورکرز غزہ میں تاحال محفوظ رہ جانے والے آپریشنل ہیلتھ سینٹرز اور ہماری قائم کردہ پناہ گاہوں میں زچگی کے بعد یا دورانِ زچگی نازک طبی صورتحال کا شکار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
تاہم ادارے نے واضح کیا کہ غزہ میں حالات نومولود بچوں کے لیے بالکل موزوں نہیں رہے، ان خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔
Our heroic midwives continue to provide care for post-natal & high-risk pregnant women at remaining operational @UNRWA health centres + roaming medical teams in our shelters.
— UNRWA (@UNRWA) December 26, 2023
But conditions are not at all suitable for newborns.
These women need urgent health care & protection. https://t.co/CjyXqCveGt
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 250 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد غزہ میں مرنے والوں کی کل تعداد تقریبا 20 ہزار 700 ہوگئی ہے۔
فلسطین میں سرگرم ’ڈیفنس فار چلڈرن‘ نامی این جی او کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں (7 اکتوبر سے) اب تک غزہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Israeli forces have killed more than 8,500 Palestinian children in Gaza. Starvation, dehydration, and disease threaten the lives of many more as a cold, wet winter sets in. pic.twitter.com/nwl1JH5GYR
— Defense for Children (@DCIPalestine) December 25, 2023
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں این جی او نے بتایا کہ بھوک، پانی کی کمی، بیماریاں اور سرد موسم کے آغاز نے بھی بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
-
اسرائیلی صدرنے غزہ کی پٹی پر داغنے سے قبل بم پر کیا پیغام لکھا؟
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر اندھا دھند بمباری اور بڑی تعداد میں اموات کے درمیان ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی یرغمالی کی گاڑی غزہ کے انڈونیشی ہسپتال سے ملنا ہسپتال کو جنگجووں سے جوڑتا ہے
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اسرائیلی یرغمالی کی گاڑی کا غزہ میں قائم ...
مشرق وسطی -
جنگ کے بعد غزہ پرحکومت کے حوالے سے مشورے کے لیے اسرائیلی وزیرکی امریکا آمد
دو اسرائیلی اور ایک امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر سٹریٹجک امور رون ...
مشرق وسطی