مدینہ منورہ میں الحناکیہ گورنری کے مرکز سے 10 سالہ سعودی لڑکی اپنے گھوڑے کی پشت پر اسکول پہنچ گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
چھوٹی بچی نے اپنے گھڑ سواری کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ایک غیر معمولی انداز میں اپنے اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی ہل چل پیدا کردی۔
گھوڑے پر سوار ہو کر اسکول آنے والی بچی نے کہا کہ ’یہ ایک بہترین تجربہ ہے‘‘۔
اس کے والد رائد العوفی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "ان کی 10 سالہ بیٹی 3 سال سے گھڑ سواری کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل اس نے گھوڑی قمر کو گھر لانے کے لیے کہا تھا جس پر جود حیران رہ گئی۔ اس کے بعد اس نے گھر سے 2 کلومیٹر دور اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کی بیٹی کو "اسکول میں اپنے دوستوں کی طرف سے بڑے پیمانے پراستقبال کیا گیا۔ جب وہ گھوڑے پر پہنچی پورے اسکول میں خوشی کا ماحول پھیل گیا"۔
راید العوفی نے نشاندہی کی کہ ان کی بیٹی کو گھوڑے کی سواری سیکھنا پسند ہے اور وہ گھڑ سواری کی دلدادہ ہے۔ میں اس کی تربیت اور حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا"۔
-
لاپتا سعودی اور کویتی سیاحوں کی نعشیں عراق کے صحرا سے مل گئیں
گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ سعودی اور کویتی سیاحوں کی نعشیں عراق کی الانبار کمشنری کے ...
مشرق وسطی -
سعودی شہری نے قصاص گاہ میں بیٹے کے قاتل کا خون معاف کردیا
سعودی عرب میں سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے پہلے اپنے بیٹے احمد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: نگران کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر ویڈیو بنانے پر دو افراد گرفتار
مکہ مکرمہ کے علاقے میں پولیس فورس نے دو افراد کو اس لیے گرفتار کرلیا کہ ان میں سے ...
بين الاقوامى