سعودی عرب کے مشرقی صوبے ظہران کی پولیس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بلی کو آگ لگا کر زندہ جلانے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
پولیس نے وضاحت کی کہ اس سے اس کے تعلق کا تعین کرنے اور اسے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجنے کے لیے ثبوتی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے۔
🎥 | شرطة الظهران بالمنطقة الشرقية تقبض على شخص لنشره محتوى مرئيًا يتضمن تعذيب كائن حي. pic.twitter.com/U9AkUIQsuK
— الأمن العام (@security_gov) December 30, 2023
یہ پیش رفت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کے پھیلنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایک بلی کو پنجرے کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا، اسے آگ لگا دی اور زندہ جلا دیا۔ اس واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔