فلسطین اسرائیل تنازع

درجنوں بھوکے فلسطینیوں کا شمالی غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کا گھیراؤ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

درجنوں بھوکے فلسطینیوں نے منگل کے روز شمالی غزہ جانے والے دو امدادی ٹرکوں کو گھیرے میں لے لیا اور اندر موجود سامان کے ڈبے چھین لیے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی حاصل کردہ فوٹیج میں نوجوان فلسطینیوں کے ہجوم کو غزہ شہر کے مغرب میں شیخ عجلین محلے میں امدادی لاریوں میں سے ایک کے اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے بعد وہ ملحقہ گلیوں میں بھاگ گئے۔

یہ واقعہ امدادی سامان چھیننے کے ان کئی واقعات میں سے ایک ہے جو حالیہ ہفتوں میں اے پی کے صحافیوں نے دیکھے۔

دسمبر کے اواخر میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اقوامِ متحدہ نے کہا کہ غزہ میں نصف ملین سے زیادہ لوگ – آبادی کا ایک چوتھائی – جنگ زدہ علاقے میں بھوکے مر رہے ہیں۔

غزہ شہر سمیت جو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کا ایک مرکز رہا تھا، انکلیو کے شمالی نصف تک کئی مہینوں سے امدادی سامان پہنچانے کی جدوجہد جاری ہے۔

علاقے میں داخل ہونے والی تمام امداد جنوب میں سرحدی گذرگاہوں سے آئی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں