سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں ایک پٹرول اسٹیشن کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سعودی سول ڈیفنس نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ تبوک میں سول ڈیفنس پٹرول پمپ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک معمولی زخمی ہوا جب کہ پٹرول پمپ کو نقصان پہنچا۔
🔴عاجل🔴
— اسأل تبوك 📩 (@ask_tabuk2030) January 14, 2024
فيديو متداول
انفجار في محطة الحزام ب #تبوك
يارب ترحمنا برحمتك وتنزل شفائك على المصابين 🤲🏻#تبوك_الان #اسال_تبوك #نيوم #حريق_تبوك pic.twitter.com/TtzmheP9bd
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پٹرول پمپ میں آگ لگنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں آگ کے شعلے اور دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔