لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ایجنسی نے بتایا کہ ڈرون نے کار پر میزائل داغا جس سے کار کی تباہی کے ساتھ اس کے قریب موجود ایک اور کار کو بھی جل گئی۔
اس تناظر میں سکیورٹی ذرائع سے یہ بیان منسوب کیا جا رہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کے دو جنگجو آج بروز اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان پر تازہ ترین اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کمانڈروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
العربیہ اور الحدث کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفرا میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے دو ارکان ’وی آئی پی اور لیڈرز پروٹیکشن یونٹ‘ کے رکن تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کفرا پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا نام فضل سلیمان تھا۔
مراسلة #العربية ناهد يوسف: مقتل شخصين في غارة لمسيرة إسرائيلية قرب حاجز للجيش اللبناني.. وأنباء عن انتماء أحدهما لحزب الله pic.twitter.com/6khagUMZ2V
— العربية (@AlArabiya) January 21, 2024
لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی برانیٹ بیرکوں پر میزائل ہتھیاروں سے بمباری کی اور اسے "براہ راست نشانہ" بنایا گیا۔
گذشتہ روز حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ایک کارپر اسرائیلی حملے میں علی محمد حدرج نامی قدس فورس کی فلسطین شاخ کے ایک رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے، جب کہ اس سے قبل اس حملے میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔
قبل ازیں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ بمباری ڈرون کے ذریعے کی گئی اور البازوریہ قصبے کی سڑک پر ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کی المزہ کالونی میں کیے گئے حملے میں پاسداران انقلاب کے چار سینیر کمانڈروں سمیت کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
-
اکتوبر سے حزب اللہ پر حملے لیے تیاراسرائیلی فوج کو کس نےروکا؟
لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر تقریباً روزانہ تصادم کے باوجود حزب اللہ اور ...
مشرق وسطی -
حوثی حملوں کی نگرانی کے لیے حزب اللہ کے کمانڈر یمن میں موجود ہیں: ذرائع
چار علاقائی اور دو ایرانی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپاہِ پاسدارانِ ...
بين الاقوامى -
شام میں حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حماس کے دو رہ نماؤں کو قتل کر دیا
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک میٹنگ پر مہلک اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی ...
مشرق وسطی